کچی عمر کا پیار
یوں تو پیار ہم سبکو زندگی کے ہر موڑ پہ ہوتا ہے خواہ دیرپا ہو یا چند لمحات کیلیے ہو ہمیں ہو ہی جاتا ہے لیکن صرف اپنی آنکھوں کی تسکین کے لیے یا دل کو کچھ دیر راضی کرنے کیلیے ۔ عمر کی پختگی کے ساتھ ساتھ پیار بھی اپنے مطلب اپنے جذبات کو بدلتا رہتا ہے ۔ لیکن کچی عمر کا پیار میں اور پکی عمر کے پیار میں زمین آسمان کا فرق ہے کچی عمر کا پیار کچی ٹہنیوں کی مانند ہوتا ہے اور کچی ٹہنیاں کبھی دیرپا مضبوط ثابت نہیں بھی ہوتی اور یونہی ہمارا کچی عمر کا پیار بھی وقت کی تبدلیوں کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے ، کچی ٹہنیاں جو کبھی تتلی کے بیٹھنے سے جھک جایا کرتی تھیں آج اُنہی ٹہنیوں پہ پرندوں کے غول بیٹھتے ہیں
No comments:
Post a Comment